سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے مشرقی علاقے کی طرف داغے گئے 3 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔
حالیہ دنوں میں سعودی عرب پر حوثی جنگجووں کے حملوں میں تیزی آئی ہے، گزشتہ ہفتے دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جبکہ ریاض ائیر پورٹ پر رواں ماہ 20 حملوں کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق جنوبی علاقے کی طرف بھیجے گئے 4 ڈرونز کو بھی تباہ کر دیا۔
التحالف:
الدفاع الجوي اعترض ودمر 3 صواريخ باليستية أطلقتها الميليشيا الحوثية الإرهابية باتجاه المنطقة الشرقية. https://t.co/hzUoXQovYc
— المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف (@CJFCSpox) October 27, 2026
اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں میزائلوں کے ممکنہ اہداف، کسی جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب سعودی حکام نے مشرقی علاقے اور خرج میں ممکنہ حملے کے جاری الرٹ واپس لے لیے ہیں۔
خیال رہے دو دن قبل سعودی قیادت میں اتحادی فورسز نے سعودی عرب کے جنوب کی جانب داغے گئے 10حوثی بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس کے بعد حوثیوں نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے اسے بدستور ’فوجی ہدف‘ قرار دیا تھا۔
حوثی فوجی ترجمان یحیٰ سریع نے ایئرلائنز، ایئرپورٹ عملے اور مسافروں کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایئرپورٹ استعمال نہ کریں، ہوائی اڈے پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اس سے قبل ہفتے کی رات کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ 25 اکتوبر سے ٹرمینل ون اندرون ملک پروازوں، جبکہ ٹرمینل ٹو قومی فضائی کمپنیوں کی بین الاقوامی پروازوں کے لیے مختص ہو گا۔
حوثیوں نے رواں ماہ کے آغاز میں ایئرلائنز کو سعودی فضائی حدود استعمال کرنے سے خبردار کیا تھا تاہم مکہ اور مدینہ کے اوپر فضائی حدود کو اس انتباہ سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔



