وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا جبکہ متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور نشیبی علاقوں سمیت نالوں کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب پشاور کے مختلف علاقوں گلبہار، حاجی کیمپ اور دلہ زاک روڈ پر بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کے باعث موسم سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں 15 اکتوبر تک مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم بنیادی طور پر جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
پیشگوئی کے مطابق چترال، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ، دیر بالا، دیر زیریں، کوہستان بالا، کوہستان زیریں، کولئی پالس، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، خیبر، کوہاٹ، اورکزئی، ہنگو، کرم اورکرک میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اس دوران بعض مقامات پر شدید بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
(PDMA KP Helpline: 1700)
KHYBER PAKHTUNKHWA WEATHER
October 14, 2026, 10:15 PSTSource: @pmdgov https://t.co/bsdnLpzcxO
— PDMAKP OFFICIAL (@PDMAKP) October 14, 2026
اسلام آباد میں بارش کے پیش نظرضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں اوربرساتی نالوں کی نگرانی جاری رکھی ہوئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق افسران فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ بارش کے دوران صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے اورکسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔
پشاورمیں بارش اورژالہ باری کے بعد درجہ حرارت میں کمی سے موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات کے باعث شہریوں کوموسمی صورت حال پرنظررکھنے کی ضرورت ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے 10 سے 14 اکتوبر کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے 10 سے 14اکتوبر کے درمیان بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت#PDMAPunjab #Monsoon #RescueOperation #pdma #ndma #pdmapunjab #govtofpunjab #govtofpakistan https://t.co/ye3Ry4Vrvt
— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) October 9, 2026


