حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 398 روپے 96 پیسے سے کم ہوکر 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی اور 12 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں اور دیگر متعلقہ عوامل کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہیں۔
قیمتوں کے تعین میں پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمت، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت کے پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت عالمی مارکیٹ میں قیمتوں اوردیگر متعلقہ عوامل میں تبدیلی کے مطابق ملکی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔



