سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیاں کرکے 18 خوارج ہلاک کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف موثرکارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کےعلاقوں سیاپشت اورکلی گشتری میں آپریشن کے دوران 5دہشتگرد ہلاک کئے گئے ، آپریشن کےدوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا۔
سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف موثرکارروائیاں جاری https://t.co/Tqpf3xlXY2
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 7, 2026
سکیورٹی فورسزکی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس اورسرچ آپریشن جاری ہے،بلوچستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرکے 13 خوارج ہلاک کردئیے ۔
سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا،سکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پرمسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری https://t.co/h6d7obYRnz
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 7, 2026
سکیورٹی فورسزعزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔
صدرِ مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔
صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
صدر مملکت کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر بھی سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیوں کے ذریعے قوم کے عزم اور حوصلے کی عکاسی کی ہے: صدر مملکت
یہ کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے خلاف پختہ عزم کا واضح اظہار ہیں: صدر مملکت
دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا: صدر
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 7, 2026
صدر مملکت نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر بھی سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیوں کے ذریعے قوم کے عزم اور حوصلے کی عکاسی کی ہے یہ کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے خلاف پختہ عزم کا واضح اظہار ہیں۔
صدر مملکت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ اور شمالی وزیرستان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، انہوں نے 18 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ان کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں،وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز پوری قوت سے جاری ہیں اور جاری رہیں گے۔
امن و استحکام کے دشمنوں کو رعایت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اظہار اطمینان کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائی سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
مستونگ آپریشن میں 5 دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی کامیابی ہے،امن و استحکام کے دشمنوں کو رعایت نہیں دی جائے گی،دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔


