وین میں آتشزدگی: مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بجائیں


راولپنڈی: کوٹلی ستیاں جانے والی مسافر وین میں سرمنڈل کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی۔ مسافروں نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ڈرائیور سمیت تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈرائیور کے  مطابق آگ وین میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

گاڑی کے ڈرائیور کے مطابق بروقت اطلاع دینے کے باوجود ریسکیو عملہ بروقت نہیں پہنچا جس کی وجہ سے گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی ۔

مسافر وین راولپنڈی سے کوتلی ستیاں جا رہی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں