عمران خان نے بابر اعوان کو گورنر پنجاب بنانے پر غور شروع کردیا

بابر اعوان کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ ترین قیادت ملنے والی تجویز پر بابراعوان ایڈووکیٹ کو گورنر پنجاب بنانے پرغور کررہی ہے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع  نے بتایا کہ اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے لیے بابر اعوان کو گورنر  پنجاب تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پیش کردہ تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معروف قانون دان بابر اعوان ایڈووکیٹ وفاق و پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو قانون سازی میں بھی معاونت کریں گے۔

پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے بابر اعوان ایڈووکیٹ پی پی پی کے دور حکومت میں وفاقی وزیرقانون کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ گزشتہ کافی عرصے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کی حیثیت سے عدالتوں میں پیش بھی ہورہے ہیں۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی اپنے دور حکومت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے سلمان تاثیر کو گورنر پنجاب نامزد کیا تھا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق سلمان تاثیر ہی کی مشاورت پر پنجاب میں گورنر راج بھی لگایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں