صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر سے جاری ایک بیان کے مطابق رضیہ نورین نے “پمز میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر واحد زندہ بچنے والے بچے کو بحفاظت باہر نکالا۔”
پمز اسپتال کی نرسری 26 اگست کو آگ کی لپیٹ میں آئی تھی۔ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 15 نومولود موجود تھے، جن میں سے صرف ایک کی جان بچائی جا سکی تھی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریز کی منظوری دے دی۔
منظور شدہ سمریز میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) ترمیمی بل 2026، اسٹینڈرڈ ٹائم (تشریحِ حوالہ جات) ترمیمی بل 2026، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (AFIU) راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ…
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 16, 2026
اس واقعے کی تحقیقات کرنے والی حکومتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ غالباً ایئرکنڈیشنر نمبر 2 کی برقی سپلائی کیبل میں خرابی کے باعث لگی تاہم اسپتال کے ناقص نظام اور ادارہ جاتی ناکامی نے واقعے کو بڑے سانحے میں تبدیل کردیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں رضیہ نورین کو آگ کے شعلے بھڑکنے کے دوران نرسری میں داخل ہوتے اور چند سیکنڈ بعد ایک بچے کو اٹھا کر باہر نکلتے دیکھا گیا۔ انہوں نے کچھ دیر بعد دوبارہ نرسری میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اس وقت تک آگ پھیل چکی تھی۔
پمز سانحہ ،سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی نرس رضیہ نورین نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے ایک بچے کی جان بچائی وزیراعظم کی جانب سے 1 کروڑ کا. انعام اور ستارہ خدمت کا اعلان کیا گیا ہے pic.twitter.com/zEBCexA2r2
— Fouzia Ali (@fouziazaib) August 29, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی رواں ماہ رضیہ نورین کی بہادری، ہمت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک دیا اور 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے رضیہ نورین کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی ہمت اور جذبے کی معترف ہے اورمشکل اورخطرناک حالات میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر نومولود کی زندگی بچانا ایک عظیم عمل ہے۔
اس موقع پر رضیہ نورین نے کہا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کررہی تھیں کیونکہ اس وقت لوگوں نے بچوں کو ان کے سپرد کیا تھا اور یہ ذمہ داری ان کے کندھوں پر تھی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات
وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کی خدمات کے اعتراف میں 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان، وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا۔
“آپ نے جس… pic.twitter.com/7ZWFYxm10e
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 3, 2026
اس کے علاوہ 10 ستمبر کو ایک چینی کمپنی کی چیئرپرسن یان جن نے رضیہ نورین کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔
اس موقع پر یان جن نے کہا تھا کہ ایک جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے جبکہ رضیہ نورین نے مشکل اورخطرناک صورتحال میں اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود کی جان بچائی۔
