فلسطین کے حق میں بیانات دینے والے امریکی ریپر میکلمور کو برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کے امریکی “لوپ ٹور” کی باقی ماندہ پرفارمنسز سے ہٹا دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوپ ٹور کے پروموٹر میسینا ٹورنگ گروپ کے مطابق آنے والے امریکی ٹور کے میزبان مقامات نے آگاہ کیا تھا کہ وہ میکلمور کی شمولیت کے ساتھ کنسرٹ کی اجازت نہیں دیں گے، جس کے نتیجے میں پورا ٹور منسوخ ہونے اور لاکھوں مداحوں کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔
پروموٹر نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد میکلمور اب باقی ماندہ سپورٹ شوز میں پرفارم نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ میکلمور نے 4 اور 5 ستمبر کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں پرفارمنس کے دوران فلسطین کے حق میں خطاب کیا تھا۔ انہوں نے “فری فلسطین” کے نعرے لگاتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے عوام جانیں کہ دنیا انہیں نہیں بھولی۔
میکلمور کے بیانات پر اسرائیل نواز گروپوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور ان کی ٹور سے علیحدگی کے لیے پٹیشن بھی شروع کی گئی۔
بعد ازاں میکلمور نے اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر تنقید یا نسل کشی کے خلاف ہونا یہودی افراد پر تنقید نہیں، ان کا پیغام امن اور تمام انسانوں کے لیے عزت، مساوات اور وقار کا ہے۔
View this post on Instagram
رپورٹس کے مطابق میکلمور کو ایڈ شیرن کے آئندہ متعدد شمالی امریکی اسٹیڈیم شوز میں پرفارم کرنا تھا، تاہم اب انہیں باقی ٹور سے الگ کردیا گیا ہے۔


