انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز مشکلات کا شکار ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 66.4 اوورز میں 290 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے اذان اویس نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے جبکہ سعود شکیل نے 16، محمد رضوان نے 7 اور بابر اعظم نے 8 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کے8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، شان مسعود ایک، عبداللہ شفیق 5، علی عثمان ایک، خرم شہزاد ایک اور محمد عباس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ امام الحق انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جوفرا آرچر نے 3 جبکہ جوش ٹنگ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ نے 61، جارڈن کاکس نے 55 اور گس اٹکنسن نے 45 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3، خرم شہزاد اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
– 91/5.
– 104/6.
– 105/7.
– 106/8.
– 110 All out.TYPICAL PAKISTAN COLLAPSE IN THE 1ST INNINGS AT LORD'S.😤#ENGvPAK pic.twitter.com/nngsUr7Qn5
— Rana Ahmad. (@AhmadRana056) August 28, 2026
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست ہوئی تھی۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 409 رنز بنائے ، جس کے جواب میں پاکستان پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تھا۔
پاکستان انگلینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 135 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گیا ، اس طرح انگلینڈ ٹیم نے پہلا ٹیسٹ میچ ایک اننگز اور 103 رنز سے جیت لیا تھا۔

