اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 28 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔ معمولی کمی کے بعد شہریوں کو پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری پر محدود ریلیف ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔


