آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنتے ہی بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کو مثالی خطہ بنانے کے لیے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا اس طرح وہ آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم بن گئے ہیں۔
وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد بیرسٹر افتخار گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطے کی ترقی، شفاف حکمرانی اور میرٹ کی بالادستی ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کہا ہے پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے تو کشمیر بھی پاکستان کے بغیر ادھورا ہے، ایوان میں اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر زمین کے ٹکڑے کا مسئلہ نہيں، یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہيں، قانون سازی سے کشمیر کو بھارت کا حصہ نہيں بنایا جا سکتا۔ نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہيں، پاک فوج کی وجہ سے کشمیری سکون کی نیند سوتے ہيں۔
افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ وزير اعظم شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز کا بھی شکریہ، کشمیر میں اسی طرح تبدیلی لائيں گے جیسے مریم نواز پنجاب میں تبدیلی لائیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور خطے کی پائیدار ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ عوام اور قیادت نے جو اعتماد کیا ہے، اسے قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور آزاد کشمیر کو ایک مثالی خطہ بنائیں گے۔
اپنے خطاب میں بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بیروزگاری ایک اہم مسئلہ ہے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو مثالی خطہ بنانے کے لیے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت عوامی مسائل کے حل اور خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔
نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اسپتالوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
افتخار گیلانی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کی مثال دی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح، میرٹ اور بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے آزاد کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

