اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے معاملے پر پاکستان شام کے مؤقف کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے شامی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر احمد الشرع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور شام کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو عملی تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، دفاعی، تجارتی، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور شام کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی سے عوامی روابط میں اضافہ ہو گا۔ اور شام آنے والے پاکستانی زائرین کو بھی سہولت ملے گی۔ گولان کی پہاڑیوں کے معاملے پر پاکستان شام کے مؤقف کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
ISLAMABAD: 20 August 2026.
Foreign Minister of the Syrian Arab Republic, Mr. Asaad Hassan Al-Shaibani, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif today.
Welcoming Mr. Al-Shaibani and his delegation, the Prime Minister conveyed his best wishes for President Ahmed… pic.twitter.com/1tubHQekfx
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) August 20, 2026
شامی وزیر خارجہ نے صدر احمد الشرع کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور انہیں شام کی سیاسی صورتحال اور تعمیر نو کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
اسعد حسن الشیبانی نے شام کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر احمد الشرع کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
