لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ بسنت 2027 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں بسنت کا تین روزہ جشن آئندہ سال 12، 13 اور 14 مارچ کو منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بسنت 2026 کی کامیابی کے بعد مارچ 2027 میں لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت اور جشن کا مرکز بنے گا۔ بسنت کے دوران موسیقی، ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو بسنت 2027 میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان اکٹھے ہوں، یادیں بنائیں اور اپنی توانائی سے لاہور کو روشن کریں۔
انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں اور بین الاقوامی مہمانوں کو بھی بسنت لاہور 2027 میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ 12، 13 اور 14 مارچ کی تاریخیں محفوظ کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشتگردی میں ملوث ہے ، عطاء تارڑ
مریم نواز نے کہا کہ لاہور ایک بار پھر رنگ، ثقافت، جشن، موسیقی اور روایتی مہمان نوازی سے زندہ ہو گا۔ وہ بسنت 2027 کی منتظر ہیں اور ان شاء اللہ سب مل کر اس جشن کو یادگار بنائیں گے۔
