وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ “12 سال بعد ڈی چوک دوبارہ زندہ ہونے جا رہا ہے۔”
ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے مطلع کیا کہ آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں جشن آزادی کی ایک خصوصی پریڈ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔
اس اطلاع کیساتھ انہوں نے عوام کو دعوت عام بھی دی کہ “اپنی فیملی کے ہمراہ آئیں، اس جشن کا حصہ بنیں، اور ہمارے پیارے پاکستان کے اتحاد، افتخار، اور قومی جذبے کو ہمارے ساتھ مل کر منائیں۔”
After 12 years, D-Chowk comes alive again
A special Independence Day City Parade is being held today at D-Chowk, Islamabad.
Come with your families, be part of this celebration, and join us in celebrating the spirit, pride and unity of our beloved Pakistan.
See you at D-Chowk… pic.twitter.com/p0U6tQDzBK
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 14, 2026
اس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ شام 5 بجے ڈی چوک پر پریڈ شرکا کے منتظر رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ڈی چوک میں اسلام آباد کے سب سے بڑے پریڈ شو کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
انہوں نے وینیو کا دورہ کیا اور پریڈ شو کی تیاریوں اور ٹریفک پارکنگ سمیت ڈائیورشن پلان کا جائزہ لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ 5 بجے شروع ہونے والے شو میں شہری بالکل مفت انٹری حاصل کر سکیں گے۔
انہوں نے شہریوں سے شو کے دوران نظم و ضبط کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کو ان قربانیوں کو یاد کرتے ہیں جن کی بدولت پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔
افواج پاکستان نے بھی قوم کو 79 ویں جشن آزادی کے پُرمسرت موقع پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم برقرار ہے۔

1 Comment
تمام اہل اسلام اہل پاکستان کو جشن ازادی مبارک ہو بہت بہت پریڈ کب ہوگی مجھے تو بہت سارا انتظار ہے کافی دیر سے پاکستانی ہونے کے ناطے بہت پریشان ہوں گے کب بریڈ ہوگی ملک دفاعی نظام دیکھیں گے کب سے تقریبا صبح سے میں بیٹھا ہوں اپنے موبائل پہ ایک اپ پریڈ ہو گیا انتظار کیے جا رہا ہوں پاکستان زندہ باد