ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈ نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کےفروغ اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں انسداد دہشتگردی، غیر قانونی امیگریشن روکنے ، پولیس ٹریننگ اور قانونی معاونت پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور وہاں موجود کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مسلسل استعمال ہو رہی ہے۔
پاکستان ناروے تجارت بڑھانے کا خواہاں، وزیراعظم کی نارویجن کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے مؤثر اقدامات سے یورپ میں غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی، غیر قانونی امیگریشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے، غیر قانونی امیگریشن کے سدباب کے لیے قانونی امیگریشن کو فروغ دینا اہم ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ناروے کے وزیر خارجہ کا دورہ باہمی تعلقات آگے بڑھانے میں اہم سنگ میل ہو گا۔
اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ نے امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔ ایسپن ایڈ بارتھ نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ناروے میں سیاست، صحت سمیت مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
