حکومت نے 14 اگست 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نظرثانی شدہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.16 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 382.79 روپے سے بڑھ کر 383.95 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 324.98 روپے سے بڑھ کر 325.43 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
سونا مسلسل 7دن مہنگا ہونے کے بعد سستا ہو گیا
نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق 14 اگست 2026 سے ہوگا۔ حکومت کے مطابق نئی قیمتیں وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت مقرر کی گئی ہیں۔
