پاسداران انقلاب کے کمانڈر مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت پاسداران انقلاب ایران کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
محمد رضا نقدی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ امریکی فوج پہلے کے مقابلے میں کمزور دکھائی دی ، ایران اب تک جنگ میں کامیاب رہا ہے ، دشمن کی سرزمین تک حملوں کی صلاحیت پیدا کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنی طویل جنگ جاری رہے گی، ایران کو اتنا ہی زیادہ فوجی تجربہ حاصل ہو گا۔ ایران نے اس سے قبل امریکا کے ساتھ ایسی براہِ راست اور حقیقی جنگ کا تجربہ نہیں کیا تھا، جس سے اسے امریکی فوج کے خلاف جنگی حکمت عملی سیکھنے کا موقع مل سکے۔
EXCLUSIVE: As the war with Iran continues its uneasy stalemate, a top advisor to the overall commander of Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps is speaking out.
The IRGC is the force largely responsible for border and internal security. The U.S. and many other nations have… pic.twitter.com/5uol8SyxE4
— PBS News (@NewsHour) August 11, 2026
پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ 5 ماہ کے دوران ایرانی افواج نے جنگ کے میدان میں بہت کچھ سیکھا ہے، اس عرصے میں ایران نے یہ بھی دیکھا کہ امریکی فوج ہمارے اندازے سے زیادہ کمزور ثابت ہوئی۔
محمد رضا نقدی کا کہنا تھا کہ ایران خود کو موجودہ جنگ میں فاتح سمجھتا ہے اور مستقبل میں بھی کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
ایرانی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش، امریکی فوج کا پاناما کے پرچم بردار جہاز پر حملہ
محمد رضا نقدی نے کہا ایران ہتھیار، گولہ بارود اور فوجی سازوسامان ملک میں تیار کر رہا ہے، بیلسٹک میزائل بھی تیزی سے تیار کئے جا رہے ہیں، جنگ کئی سال تک جاری رہی تو بھی بیلسٹک میزائل دشمن پر برستے رہیں گے
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ میں ایمان کی طاقت ہماری اصل کامیابی ہے، امریکی فوجی بجٹ ایران سے زیادہ ہے،پھر بھی وہ شکست سے دوچار ہوا، ہمیں دشمن کی سرزمین میں حملوں کے قابل ہونا چاہیے۔
