امریکی فوج نے ایرانی بحری ناکہ بندی سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ایک جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مریکی فوج کے ہیلی کاپٹرزنے پانامہ کے پرچم بردارجہاز پرحملہ کیا، جہاز ایرانی بحری ناکہ بندی سے گزرنے کی کوشش کررہا تھا، جس پرامریکی فوج کی جانب سے اسے واپس مڑنے کی وارننگ دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ا تاہم جہاز نے مبینہ طور پر امریکی فوج کی وارننگ کو نظر انداز کردیا، جس کے بعد امریکی ہیلی کاپٹرز نے کارروائی کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج نے جہاز کے اگلے حصے پر فائرنگ کی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی کا مقصد جہازکوآگے بڑھنے سے روکنا تھا۔
واقعے کی مزید تفصیلات اورجہاز کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں فوری طور پر مکمل معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
امریکا نے مذاکرات کی بھیک مانگی ، ایران نے خود کو ناقابل شکست طاقت ثابت کیا ، عباس عراقچی
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ایرانی بحری ناکہ بندی کے تناظر میں پیش آیا، جس کے باعث خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
امریکی فوج یا ایرانی حکام کی جانب سے واقعے پر تفصیلی مؤقف سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال کی مزید وضاحت ہوسکے گی۔
