اسلام آباد: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدرِ مملکت نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشانِ امتیاز ملٹری عطا کیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس نے شرکت کی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔
ایوان صدر میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیازملٹری سے نواز دیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے انہیں نشان امتیازملٹری عطا کیا pic.twitter.com/1HFfajkp0Y
— Umer Inam (@UmerInamPk) August 11, 2026
تقریب میں جنرل عامر رضا کی قومی خدمات اور اہم ذمہ داریوں کے اعتراف میں انہیں اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جولائی 2026 کو چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو 4 اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ (CNSC) مقرر کیا تھا۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ گزشتہ سال 27ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ ترمیم کے نتیجے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا تھا، جبکہ جوہری امور سے متعلق ذمہ داریوں کے لیے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا نیا انتظام متعارف کرایا گیا۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) July 24, 2026
27ویں آئینی ترمیم کے تحت نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر کی تقرری، دوبارہ تقرری اور مدت میں توسیع چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش سے مشروط ہے۔
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سال فیلڈ مارشل عاصم منیر، جو چیف آف آرمی اسٹاف بھی ہیں، 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہوئے تھے۔

بعد ازاں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے صدرِ مملکت سے ملاقات کی۔ صدر آصف علی زرداری نے انہیں مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
