ورلڈ کپ 2027 کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں سامنے آ گئیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری بار کوالیفائر کھیلے گی۔
دو مرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2027 کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ورلڈ کپ 2027 کے لیے 30 ستمبر تک دو میزبان ممالک جنوبی افریقا اور زمبابوے سمیت ٹاپ 8 ٹیموں نے براہِ راست کوالیفائی کرنا تھا جبکہ افغانستان نے بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنی براہِ راست جگہ پکی کرلی۔
آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش، جنوبی افریقا اور زمبابوے براہِ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
دسویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کو کٹ آف ڈیٹ تک بھارت کے خلاف دو ون ڈے میچز کھیلنے ہیں تاہم دونوں میچز میں کامیابی بھی اسے براہِ راست کوالیفائی کرانے کے لیے کافی نہیں ہوگی۔
ویسٹ انڈیز کو اب فروری میں ورلڈ کپ کوالیفائرز کھیلنا ہوں گے، ویسٹ انڈیز مسلسل دوسری مرتبہ کوالیفائر مرحلے میں شرکت کرے گی، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2023 کے ورلڈ کپ کے لیے بھی براہِ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔
سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
فروری میں ہونے والے کوالیفائرز میں فاتح ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ میں براہِ راست جگہ بنائے گی جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیمیں سپر سیریز کھیلیں گی، جس کی فاتح ٹیم بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچے گی۔
