اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی آمد کے موقع پر بلوچستان سے خوبصورت اور حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور نغمہ سامنے آنا میرے لیے باعث فخر ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر بلوچی زبان میں ملی نغمے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یوم آزادی قریب آتے ہی بلوچستان سے خوبصورت اور حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور ملی نغمہ سامنے آنا میرے لیے باعث فخر ہے۔
شہباز شریف نے اس شاندار کاوش میں شامل تمام گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور دیگر تمام افراد کے لیے دلی تحسین اور خلوص دل سے اظہار تشکر کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس گیت میں ہمارے پیارے وطن پاکستان سے محبت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔
As Independence Day approaches, my heart is filled with pride to see this beautiful and patriotic song coming from Balochistan.
My heartfelt appreciation and sincere gratitude to the singers, performers, producers and everyone behind this wonderful effort. You have beautifully… pic.twitter.com/GAKhK93Fwg
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2026
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات متنازع بنا دیئے گئے، چودھری یاسین
واضح رہے کہ جشن آزادی کے موقع پر بلوچستان کی پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات سے بھرپور خوبصورت پیغام سامنے آیا ہے، جہاں معروف گلوکار اختر چنال زہری کے سحر انگیز آواز میں پیش کیا گیا نیا ملی نغمہ بلوچستان کے دل کی دھڑکن اور پاکستان سے لازوال محبت کی گونج بن گیا۔
