چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں۔
بیرسٹر گوہر کی والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں، آج ان کے آبائی علاقے بونیر میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ آج ہفتے کے روز 4 بجے گاؤں ڈگر ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان انتقال کر گئے
بیرسٹر گوہر نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ کہا کہ انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری نہایت محترم، شفیق اور پیاری والدہ انتقال فرما گئی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بیرسٹر گوہرکی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں بیرسٹر گوہر اور انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ بیرسٹر گوہر کی والدہ کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
علاوہ ازیں مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے بیرسٹر گوہر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
