گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم سعد عباسی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کردیا گیا۔
عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت ڈیوٹی جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم کو مقررہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔
جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر؛خدمات ناقابل فراموش ہیں،چیف جسٹس
عدالت کے حکم کے بعد ملزم سعد عباسی کو جیل منتقل کردیا گیا، کیس میں گرفتار ملزم سے تفتیش کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے، تاہم پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ نہ مانگنے کے باعث عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔
گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کے مقدمے کی آئندہ کارروائی عدالت میں مقررہ تاریخ پر ہوگی۔
