ایدھی ہوم سہراب گوٹھ میں ڈکیتی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے فوری نوٹس لے لیا۔
ایدھی ہوم سہراب گوٹھ میں مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ملازمین کی تنخواہوں کے لیے رکھی گئی 65 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ انتظامیہ کے مطابق آج تنخواہوں کی ادائیگی کا دن تھا اور رقم بینک سے نکال کر ایدھی سینٹر لائی گئی تھی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چار مسلح ڈاکو بینک سے ہی رقم کا تعاقب کرتے ہوئے ایدھی سینٹر پہنچے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعد ایدھی نے کہا کہ ڈاکو سیدھا اسی دفتر میں پہنچے جہاں رقم رکھی گئی تھی، جس سے شبہ ہوتا ہے کہ وہ تمام صورتحال سے آگاہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ واردات میں کوئی موجودہ یا سابق ملازم ملوث ہو، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کراچی کا ایک بڑا مرکز ہے، جہاں بڑا سرد خانہ بھی قائم ہے، جبکہ ماضی میں ایدھی ہوم کھارادر میں بھی ڈکیتی کی بڑی واردات ہو چکی ہے۔
ٹکرز/وزیر داخلہ سندھ
نشر مقرر
7 اگست 2026وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا ایدھی ہوم سہراب گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کا سخت نوٹس
وزیرِ داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
ایدھی ہوم کے ملازمین کی تنخواہوں کے 65 لاکھ روپے لوٹنے میں ملوث ملزمان…
— Home & Law Department, Govt of Sindh (@HomeSindh) August 7, 2026
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے 65 لاکھ روپے کی لوٹی گئی رقم کی واردات کا سراغ لگانے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایدھی سینٹر غریبوں اور لاوارث افراد کا سہارا ہے، ایسے فلاحی ادارے میں ڈکیتی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ایدھی انتظامیہ سے فوری رابطہ کرنے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت بھی جاری کی۔
وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ میں 65 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایدھی ہوم کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں لوٹے گئے 65 لاکھ روپے کی فوری برآمدگی اور واردات میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ پولیس جدید تفتیشی ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگائے، جبکہ متعلقہ پولیس افسران فوری طور پر ایدھی انتظامیہ سے رابطہ کر کے واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کریں۔
جنوبی وزیرستان اور دیر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 10دہشتگرد ہلاک
انہوں نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والا ایک قابلِ احترام فلاحی ادارہ ہے اور ایسے ادارے کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیرِ داخلہ سندھ نے مزید ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے شفاف اور مؤثر تفتیش کی جائے، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور فلاحی و سماجی اداروں کے اطراف حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔
ضیاء الحسن لنجار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں اور فلاحی اداروں کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
