پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (PIACL) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 102ویں اور نجکاری کے بعد پہلے اجلاس میں ایئرلائن ملازمین کیلئے ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس کی منظوری دے دی۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق بورڈ کا یہ فیصلہ نئی انتظامیہ کی اس حکمت عملی کا عکاس ہے جس کے تحت قومی ایئرلائن کی بحالی اور ترقی کیلئے افرادی قوت کو بنیادی اہمیت دی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق بونس کا مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی، ان کی خدمات کو سراہنا اور انہیں ایئرلائن کے نئے اہداف، پروازوں میں توسیع اورسروس کے معیار میں بہتری کیلئے مزید متحرک کرنا ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرزنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین پی آئی اے کی بحالی کے عمل میں سب سے اہم ستون ہیں۔
نجکاری کے بعد پہلے ہی اجلاس میں ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کا اعتماد بحال کرنے کیلئے بونس کی منظوری نئی انتظامیہ کی ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے۔
ترجمان کے مطابق نئی انتظامیہ ایک بہترین، فعال اور عالمی معیارکی ایئرلائن بنانے کیلئے پُراعتماد ہے اور ملازمین کو اس عمل میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ ملازمین کیلئے ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس کی منظوری نئی انتظامیہ کی جانب سے مثبت اور مضبوط شروعات ہے۔
25 کلو واٹ تک کے سولر صارفین کو بڑی سہولت، نیپرا نے ریگولیشنز میں ترمیم کردی
اس اقدام سے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ایئرلائن کے آپریشنز میں بہتری، کسٹمر سروس کے معیار میں اضافے اور ادارے کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔
بورڈ کے فیصلے کو پی آئی اے کی بحالی اور مستقبل میں ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔
