انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر جوز بٹلر نے ٹی 20 کرکٹ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
دی ہنڈرڈ کے معرکے میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کیخلاف چھکوں کی برسات کرکے یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا۔
بابر اعظم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی ، عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا
خیال رہے کہ دی ہنڈرڈ فارمیٹ کی اننگز 20 اوورز کے مساوی ہونے کی وجہ سے اس کے رنز کو ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ مجھے اس کامیابی پر فخر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانا واقعی ایک شاندار اور فخر کا لمحہ ہے۔ یقیناً ایک دن کوئی نہ کوئی اس ریکارڈ کو توڑ دے گا۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 746 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 14 ہزار 803 رنز بنائے تھے تاہم جوز بٹلر 521 میچز میں 14 ہزار 833 رنز بنا کر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔
پی سی بی کا ایکشن، غیر منظور شدہ لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کیلئے سخت وارننگ
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ کرس گیل اور چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز وینس ہیں جنہوں نے 14 ہزار 449 رنز بنائے ہوئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی شعیب ملک ہیں، انہوں نے 557 میچز کھیل کر 13 ہزار 571 رنز بنائے۔
