یومِ استحصال کشمیر پر صدر،وزیر اعظم پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کی بہادری اور حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ،5اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔
Message by the President of the Islamic Republic of Pakistan on Youm-e-Istehsal Kashmir
Today, we observe Youm-e-Istehsal Kashmir to reaffirm our unwavering solidarity with the people of Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (IIOJK). We pay tribute to their courage,…
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 4, 2026
بھارت کے غیر قانونی اقدامات کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے،7برس گزرنے کے باوجود کشمیری عوام کا عزم کمزور نہیں ہوا،مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد گزشتہ 7برس سے شدید پابندیوں کا شکار ہیں۔
صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام انصاف اور اپنے مستقبل کے فیصلے کے حق پر ثابت قدم ہیں،پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا۔
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیر تنازع کے منصفانہ حل سے مشروط ہے،اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا مؤثر نوٹس لے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ استحصال کشمیر کے موقع پراپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے سب سے بنیادی مسئلہ ہے،مقبوضہ کشمیر کے تنازع کاحل کشمیری عوام کی امنگوں اور یو این قراردادوں سے ہی ممکن ہے۔
یوم استحصال کشمیر پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں ، مظاہرے
5اگست کے بھارتی اقدامات عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں،بھارت 7سال بعد بھی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا عزم کمزور کرنے میں ناکام رہا،بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں سے باز رہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور بنیادی آزادیوں پر قدغنیں تشویشناک ہیں، کشمیری عوام کی استقامت، حوصلہ اور ثابت قدمی انصاف اور انسانی وقار کیلئے مشعل راہ ہے،تنازع جموں و کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فی الفور بند کرے،بھارت 5 اگست 2019 کے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات واپس لے،مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مسلط تمام جابرانہ قوانین کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
ایک طبقے نے ہر اہم موقع کو متنازعہ بنایا، یوم استحصال کشمیر کو احتجاج کیلئے منتخب کیا، عظمیٰ بخاری
پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا،کشمیریوں کی آواز کو ہر علاقائی اور عالمی فورم پر پوری قوت سے بلند کرتے رہیں گے۔
دفتر خارجہ کا 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات پراظہار تشویش
دفتر خارجہ نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔
On Youm-e-Istehsal, Pakistan solemnly commemorates the seventh anniversary of India’s illegal and unilateral actions of 5 August 2019, which sought to alter the internationally recognised disputed status of Indian Illegally Occupied Jammu & Kashmir (IIOJK).
We pay tribute to the… pic.twitter.com/gYe6PEFJnI
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 5, 2026
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حقِ خودارادیت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں واضح طور پر درج ہے، یومِ استحصال پر حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں ۔پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد اور حقِ خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا
