وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی کی بندرگاہوں کے لیے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیرِ نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ ہب بنانے کیلئے جامع پالیسی متعارف کرائی گئی ہے ، ٹرانس شپمنٹ جہازوں کو پورٹ ہیڈلنگ چارجز میں 80 فیصد تک رعایت دی جائے گی، جبکہ کراچی پورٹ پر وارفیج میں 20 سے 80 فیصد تک رعایت حاصل ہو گی۔
پورٹ قاسم دنیا کی 9ویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار
جنید انوار نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر 14 روز جبکہ ٹی پی ایکس ایریا میں 30 روز تک مفت اسٹوریج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ زیادہ ٹرانس شپمنٹ کارگو لانے والے جہازوں کو زیادہ مراعات ملیں گی۔
جنید انوار چوہدری کے مطابق پورٹ قاسم پر وارفیج میں 100 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ پورٹ قاسم کے ٹرمینلز پر 7 روز تک مفت اسٹوریج کی سہولت ہو گی، جس میں مزید 21 روز تک توسیع بھی ممکن ہو گی۔
وفاقی وزیرِ مزید بتایا کہ کنٹینر ٹرمینلز نے ٹرمینل ہینڈلنگ چارجز میں 25 فیصد تک کمی کر دی ہے۔ ٹرانس شپمنٹ کے حوالے سے تمام پرانے ایس آر اوز اور نوٹی فکیشنز ختم کر دیئے گئے ہیں۔
امریکی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق بحری شعبے میں اصلاحات جاری ہیں۔ چیئرمین کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی قیادت میں بندرگاہی تجارت کو فروغ ملا۔
علاوہ ازیں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ر) شاہد احمد نے کہا کہ نئی مراعات سے جہازوں کے ٹرن اراؤنڈ ٹائم میں تاریخی کمی آئے گی۔
