بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کومقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو یکطرفہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی عمل کو 7 برس مکمل ہوگئے، آج سرحد کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری یومِ استحصال منارہے ہیں تاکہ عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر اور بھارتی اقدامات کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔
یومِ استحصال کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے یوم استحصال کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
یوم استحصال کشمیر پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں ، مظاہرے
مسلح افواج نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کی حمایت کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کشمیری عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھیں گی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں باعث تشویش ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔
کشمیر تنازع کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے ،پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
ایک طبقے نے ہر اہم موقع کو متنازعہ بنایا، یوم استحصال کشمیر کو احتجاج کیلئے منتخب کیا، عظمیٰ بخاری
پاکستان کی مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں،پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔
