صدرمملکت نےکمانڈرنیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سیدعامررضا کونشان امتیاز(ملٹری) عطا کرنےکی منظوری دیدی.
صدرِ مملکت نے جنرل سید عامر رضا، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 31, 2026
یاد رہے گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت، چیف آف جنرل اسٹاف کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کی منظوری دی۔
پاک فوج نے برطانیہ میں انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 جیت لیا، تمام بڑے اعزازات پاکستان کے نام رہے
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) July 24, 2026
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کے کیرئیر پرایک نظر
جنرل عامر رضا نے 1988 میں کمیشن پاس کیا، جبکہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ کیا۔ اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی آف نوٹنگھم سے بین الاقوامی تعلقات کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔
جنرل عامر رضا کو جنوری 2025 میں چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ کمانڈر فور کور اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے عہدے کی اہمیت
یاد رہے کہ گزشتہ برس 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فوج کے چین آف کمانڈ میں اہم تبدیلیاں کی گئیں تھیں۔ اسی ترمیم کے تحت کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی پوسٹ تخلیق کی گئی تھی تاکہ نیوکلیئر منیجر کا وہ کردار سنبھالا جا سکے جو اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کے پاس تھا۔ یہ عہدہ 27 نومبر 2025 سے ختم کر دیا گیا تھا۔
یوں یہ منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے۔
ترمیم کے تحت کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی تقرری، دوبارہ تقرری اور مدتِ ملازمت میں توسیع چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کی سفارش پر عمل میں لائی جاتی ہے۔
سی ڈی ایف بھی ایک نیا عہدہ ہے جو 27ویں ترمیم کے تحت ہی مسلح افواج میں ایک متحد کمانڈ اسٹرکچر کی خاطر قائم کیا گیا تھا۔ ترمیم کی منظوری کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دینے والے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کیا گیا تھا۔
پاکستان آرمی ایکٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی تقرری، دوبارہ تقرری یا مدت ملازمت میں توسیع، یا “اس سلسلے میں مقرر کنندہ اتھارٹی کی جانب سے اختیارات کے استعمال کو کسی بھی عدالت کے سامنے کسی بھی بنیاد پر چیلنج نہیں کیا جائے گا”۔
