امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں حماس ودیگرتمام گروہوں کوغیرمسلح کرنے کامعاہدہ طےپاگیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس نے تاریخی معاہدہ طے کر لیا ہے،یہ معاہدہ غزہ میں نئی فلسطینی حکومت کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

غیرمسلح کرنے کاعمل مکمل ہونے سے اسرائیلی افواج واپس جائیں گی،اس معاہدے پر انتہائی منظم اور مرحلہ وار انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی استحکام فورس نئی فلسطینی پولیس فورس کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے ، امریکا برابر کا شریک ہے ، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز
ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد چند ہفتوں میں شروع ہوگا،فلسطینی اتھارٹی اور حماس کے متبادل کے طور پر مقامی ٹیکنوکریٹک حکومت زیر غورہے۔
ایران نے حماس کومعاہدے پررضامند نہ ہونے کیلئے قائم کرنے کی کوشش کی،امریکا ایران کی اس کوشش پر قابو پانے میں کامیاب رہا۔
دوسری جانب عہدیداربورڈآف پیس کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو کی نگرانی بورڈ آف پیس کرے گا۔
حماس نے غزہ میں حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
علاوہ ازیں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی تصدیق کی ہےکہ ہتھیاروں اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے مرحلہ وار انخلا پر معاہدہ طے پاگیا ہے۔
View this post on Instagram
حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ثالث کردار ادا کریں، امید ہے ثالث اور بورڈ آف پیس اسرائیل کو معاہدے کا پابند بنائیں گے۔
