نیوزی لینڈ نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے معذرت کر لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان میں کھیلنے سے معذرت کر لی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اپنی ٹیم  پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے مشاورت اور سیکیورٹی رپورٹ دیکھنے بعد فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوپاکستان میں ٹی 20 سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تھی تاہم اب یہ سریز متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان رواں سال اکتوبر سے دسمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز، تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔


متعلقہ خبریں