پاکستانی میڈیکل گریجویٹس نے عالمی سطح پر ایک اور اہم کامیابی اپنے نام کر لی، امریکی ریذیڈنسی پروگرام میں پاکستانی ڈاکٹرز نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق امریکا کے ریذیڈنسی پروگرام میں 1400 سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز کا انتخاب ہوا، جبکہ بھارت سے صرف 400 ڈاکٹرز اس پروگرام کے لیے منتخب ہو سکے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ اہم کامیابی طبی تعلیم کے معیار میں مسلسل بہتری، نصاب میں اصلاحات اور پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے متعارف کرائے گئے مؤثر ریگولیٹری اقدامات کا نتیجہ ہے۔
وزن کم کرنے کیلئے روزانہ کتنا کھانا کم کرنا چاہیے؟ ماہرین کی رائے
پی ایم اینڈ ڈی سی نے کہا کہ امریکی ریذیڈنسی پروگرام میں پاکستانی ڈاکٹروں کی بڑھتی ہوئی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عالمی معیار کے مطابق اصلاحات متعارف کرانے کی کوششیں مثبت نتائج دے رہی ہیں۔
کونسل نے اس کامیابی کو پاکستانی میڈیکل گریجویٹس کی محنت، صلاحیت اور ملک میں طبی تعلیم کے نظام میں جاری مثبت تبدیلیوں کا مظہر قرار دیا۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق رواں سال 1,400 سے زائد پاکستانی میڈیکل گریجویٹس کا امریکا کے ریذیڈنسی پروگرام میں کامیابی حاصل کرنا پاکستان کے طبی تعلیمی نظام کے لیے عالمی سطح پر اہم سنگِ میل ہے۔
کانگو میں ایبولا وائرس کے علاج کے ممکنہ طریقوں پر آزمائشی تحقیق کا آغاز
کونسل کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس نمایاں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹر نہ صرف بہتر تربیت یافتہ ہیں بلکہ اعتماد، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عالمی مسابقت میں بھی نمایاں طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔
