اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے جون 2026 میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad MoU) پر دستخط کے باوجود خطے میں دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تنازع کا دوبارہ شدت اختیار کرنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں اور اس سے خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, held a telephonic conversation today with His Highness Prince Faisal bin Farhan Al Saud, Foreign Minister of the Kingdom of Saudi Arabia. @FaisalbinFarhan
The two leaders exchanged views on the… pic.twitter.com/t3GIB46LPD
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 11, 2026
گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے جاری سفارتی کوششوں اور اس حوالے سے سعودی عرب کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کشیدگی میں کمی، تحمل اور مذاکرات کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ثالثی و سفارتی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری وقت اور سازگار ماحول فراہم کریں تاکہ تنازع کا پرامن اور دیرپا حل ممکن ہو سکے۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، نادرا کی خدمات بحال
گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور سفارتی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
