عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ ، 33 ہزار 536 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے ہو گئی۔
ملک میں سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 462 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 26 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 540 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
سونا خریدنے والوں کیلیے بڑی خبر؛ قیمتوں میں نمایاں کمی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالرمہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس سونا 4111 ڈالر کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کمی کے ساتھ 4100 ڈالر فی اونس پر آ گیا تھا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے کا ہو گیا تھا۔ اسی طرح دس گرام سونا 1200 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 70 ہزار744 روپے پر پر آ گیا تھا۔ جبکہ فی تولہ چاندی 11 روپے اضافے سے 6432 روپے کی ہو گئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اور خریدار سونے کی خریداری سے قبل عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور مقامی قیمتوں پر نظر رکھیں، کیونکہ آنے والے دنوں میں بھی سونے کے نرخ بین الاقوامی معاشی عوامل کے باعث تبدیلی کا شکار رہ سکتے ہیں۔
