اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل بروز ہفتہ کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹی نینس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
11 جولائی 2026ء کو اسلام آباد سرکل صبح 05:00 بجے تا 10:00 بجے بجلی بند رہے گی، ترامڑی، لہتراڑ، آئی ایس آئی فیڈرز سے صبح 06:00 بجے تا 10:00 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔
فیصل مسجد، ایوب مارکیٹ، جی نائن فور HC I، HC II، ، سپارکو، ٹی اینڈ ٹی، پی ٹی سی ایل، G-8/1، G-8، G-8 مرکز، ماروی فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل صبح 05:00 بجے تا 10:00 بجے بجلی بند رہے گی۔
غزان خان فیڈر،اٹک سرکل:صبح 05:00 بجے تا دوپہر 12:00 بجے: باہتر موڑ، کوہستان انکلیو فیڈرز،صبح 06:00 بجے تا 10:00 بجے: فوارہ چوک فیڈر،چکوال سرکل:صبح 06:00 بجے تا 10:00 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔
خانپور، جھنڈ خان زادہ، عبداللہ پور، جلال پور، ساغر پور، CWO فیڈرز،جہلم سرکل:صبح 06:00 بجے تا 10:00 بجے: سٹی ہائوسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، لنگر پور فیڈرز، جی ایس او سرکل: صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک تک بجلی بند رہے گی۔
پیٹرول و ڈیزل سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں رواں ہفتے مزید کمی
132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان ٹرانسمیشن لائنز، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک ،132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری اور 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔
ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔
