وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن بازار میں آگ لگنے کے واقعے کی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آگ ابتدائی طور پراسٹال نمبرسی 432اورسی 433میں لگی ،رات پونے 10بجے آگ کو دکانداروں نے بجھانے کی کوشش کی،فائر بریگیڈ کو 9بجکر51منٹ پر اطلاع دی گئی۔
اسلام آباد، ایچ نائن بازار میں آگ لگ گئی
فائر بریگیڈ کی پہلی گاڑی 10بجکر2منٹ پربازارمیں داخل ہوئی،راولپنڈی ریسکیو اور پاک بحریہ کے واٹر براؤزرز نے امدادی سرگرمی میں حصہ لیا۔رات ایک بجکر20منٹ پر ایچ نائن بازار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔
وینڈرز کی جانب سےاسٹالز کو بطور گودام استعمال کرنے اورکرایہ پر دینے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے،اسٹالز آگے کرایہ پر دینے کی وجہ سے فائر سیفٹی سٹینڈرڈز کا خیال نہیں رکھا گیا۔
آگ لگنے کے وقت فائر ٹینڈر ڈیوٹی کے مقام پر موجود نہیں پایا گیا،چوکیدارریسکیو کو بتانے کے بجائے آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے،آگ لگنے کی حتمی وجوہات کا تعین فرانزک ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔
حکومت کا توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بازار جلد بند کرنے پر غور
مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے کمیٹی کی جانب سے مختلف سفارشات تجویز کی گئی ہیں ، رات کے اوقات میں اسٹالز کے اندر سامان رکھنے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ایچ نائن بازار کا فائر سیفٹی آڈٹ کروایا جائے اور ترپال کے استعمال پر پابندی لگائی جائے،اسٹالز آگے کرائے پر دینے والوں کی الاٹمنٹ فوری منسوخ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
