میاں چنوں میں مہر آباد کے قریب چلتی مال گاڑی کی متعدد بوگیاں انجن سے الگ ہو گئیں۔مال گاڑی یوسف والا پاور پلانٹ کے لیے کوئلہ لے کر جا رہی تھی۔
دورانِ سفر مہر آباد کے قریب اچانک متعدد بوگیاں الگ ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد ریلوے حکام اور تکنیکی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔
صرف پٹرولیم قیمتیں کم ہونے سے ٹرین کرایوں میں کمی ممکن نہیں، وزیر ریلوے
ریلوے انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، بوگیاں الگ ہونے کی وجوہات جانچی جا رہی ہیں۔
واقعے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر متاثر ہوئی۔ ٹریک کو بحال کرنے اور بوگیوں کو دوبارہ جوڑنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ٹرینوں کی معمول کی آمد و رفت کی بحالی کے لیے ریلوے عملہ سرگرم ہے۔
پاکستان ریلویز نے 8 ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دیں
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
