گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر جامعہ پشاور کے ملازمین مشتعل ہوگئے،ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو تالے لگا دیے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی تین ماہ سے التوا کا شکار ہے،بارہا احتجاج اور مطالبات کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا۔
جامعہ پشاور نے کم داخلوں والے 9 بی ایس پروگرامز بند کر دیے
صوبائی حکومت مالی بحران ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں،مہنگائی کے باعث ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔تنخواہیں اور پنشن فوری جاری کی جائیں۔
ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ بڑھانے کا عندیہ دیدیا،احتجاج میں کلاس تھری سے گریڈ 14 تک ملازمین شریک ہوئے۔
