امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگرد حملوں کیخلاف اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حقِ دفاع کی عالمی حمایت جبکہ دہشتگردوں کی حمایت اور سرپرستی پر طالبان رجیم ہزیمت کا شکار ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کیخلاف اس کے حق دفاع میں کی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے ، پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کی جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے اور بے پناہ قربانیاں دیں۔
واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ایران سفر سے گریز کی ہدایت
اس سے قبل بھی امریکا پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار قراردے چکا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق سربراہ جنرل مائیکل کوریلا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت اور انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کی کھل کر تعریف کر چکے ہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق کراچی میں رینجزتنصیبات پر حالیہ دہشتگردی کے علاوہ ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین مسلسل استعمال ہو رہی ہے۔
پاکستان نے بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
بھارتی پالیسیاں عدم استحکام اور دہشتگردی کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہیں، پاکستان
ماہرین کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کابیان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے موقف کو تقویت دیتا ہے۔
آپریشن غضب للحق کے تحت فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان کاعزم غیر متزلزل ہے۔
