جہانیاں: معروف عالم دین مسجد میں خطاب کرتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو گئے۔
معروف عالم دین اور مذہبی مقرر ناصر مدنی نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک بے ہوش ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ناصر مدنی جہانیاں میں واقع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی اچانک طبیعت بگڑ گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ علامہ ناصر مدنی نے طبیعت خراب ہونے سے قبل کلمہ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر پڑے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روک دیا
اس واقعے کے فوری بعد انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں علامہ ناصر مدنی کو مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا، اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی مسجد میں موجود تھے۔
انہیں دل کا دورہ پڑا ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
