پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گلوبل سپر لیگ 2026 میں شرکت کے لیے 13 پاکستانی کرکٹرز کواین او سی جاری کر دیے ہیں۔
این او سی میں تمام کھلاڑیوں کو 23 جولائی سے یکم اگست 2026 تک لیگ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ کھلاڑیوں میں محمد حارث، شاہاب خان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، محمد فاروق، فرحان یوسف، شامل حسین، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد عمران، محمد باسط اور خلیل احمد شامل ہیں۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ گلوبل سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں واقع پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دنیا بھر کی پانچ فرنچائزز ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
پی سی بی کے مطابق این او سی جاری کرنے کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی لیگز میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی لاہور قلندرز کریں گے جب کہ میزبان ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیانا ایمیزون واریئرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
گلوبل سپر لیگ جسے اسپانسرشپ کی وجوہات کی بنا پر ایکسون موبل گیانا جی ایس ایل ٹی 20 کے نام سے جانا جاتا ہے، اس ٹورنامنٹ کا اہتمام کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے کیا ہے اور اس کی صدارت کلائیو لائیڈ کر رہے ہیں، لیگ کا افتتاحی سیزن نومبر 2024ء میں کھیلا گیا۔
لیگ کا پہلا سیزن 26 نومبر سے 7 دسمبر 2024ء تک ہوا۔ جن ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا، ان میں گیانا ایمیزون واریئرس 2023ء کیریبین پریمیئر لیگ چیمپئن، انگلش کاؤنٹی سائیڈ ہیمپشائر پاکستان سپر لیگ سے لاہور قلندر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے رنگ پور رائیڈرز اور آسٹریلیائی اسٹیٹ سائیڈ وکٹوریہ شامل تھیں۔
فائنل 6 دسمبر کو پروویڈنس اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، جس میں رنگ پور رائیڈرز نے وکٹوریہ کو 56 رنز سے شکست دی۔
پاکستان کے سید بلال آغا نے باڈی بلڈنگ کی دنیا میں قومی پرچم بلند کر دیا
دوسرا سیزن جولائی 2025ء میں ہوا۔ گیانا ایمیزون واریئرس اور رنگ پور رائیڈرز نے دوبارہ مقابلہ کیا، جس میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سینٹرل ڈسٹرکٹز، انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سے دبئی کیپیٹلز اور آسٹریلیائی بگ بیش لیگ کی فرنچائز ہوبارٹ ہریکینز شامل ہوئے۔ گیانا واریئرس نے فائنل میں رنگ پور رائیڈرز کو 32 رنز سے شکست دی۔
