وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں،رقوم بھیج کر زرمبادلہ میں اپنا اہم حصہ ڈالتے ہیں۔
اسلام آباد: 1 جولائی 2026.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سید قمر رضا چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور افضال بھٹی مینجنگ ڈائیریکٹر اورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کی ملاقات ہوئی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے فاونڈیشن کے اقدامات پر گفتگو ہوئی.
گفتگو کرتے ہوئے… pic.twitter.com/MhxO81rzsT
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) July 1, 2026
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سید قمر رضا چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور افضال بھٹی مینجنگ ڈائیریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کی ملاقات ہوئی.ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے فاونڈیشن کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود اور انکو سہولت فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ایم ڈی او پی ایف نے عالمی امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیج کر زرمبادلہ میں اپنا اہم حصہ ڈالتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے جاری منصوبوں و اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے،وزیرِ اعظم نے او پی ایف کے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
