وینز ویلا میں آنے والا زلزلہ ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو کے خاندان کی جان لے گیا۔
وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو کی زندگی کو غم میں ڈبو دیا، جہاں ان کی اہلیہ اور دو کمسن بچوں کی لاشیں 74 گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے بعد ملبے سے نکال لی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق 38 سالہ لوکاس ٹریخو زلزلے کے وقت دارالحکومت کراکس میں اپنی کلب ٹیم کے ساتھ لیگ میچ کی تیاری میں مصروف تھے جبکہ ان کی اہلیہ یانینا مارانیلا اور دونوں بچے آرون اور آئنوا ساحلی علاقے پلایا گرانڈے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔
شدید زلزلے کے باعث عمارت زمین بوس ہوگئی اور اہل خانہ لاپتا ہوگئے تھے۔ خاندان سے رابطہ منقطع ہونے پر ٹریخو نے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کی رہائشی عمارت گر چکی ہے اور انہیں اپنے اہل خانہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں، دعا کی جائے کہ وہ محفوظ ہوں۔

تاہم 74 گھنٹے جاری رہنے والی تلاش کے بعد امدادی ٹیموں نے ان کی اہلیہ اور دونوں بچوں کی لاشیں ملبے سے برآمد کرلیں، جس کی تصدیق ان کے کلب اور ساتھی کھلاڑیوں نے بھی کی۔
ٹریخو کے کلب نے تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ اپنے کھلاڑی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور لوکاس ٹریخو اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کرتے ہیں۔
وینزویلا میں حالیہ شدید زلزلوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے جب کہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
بھارت کو عبرتناک شکست،آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
اقوامِ متحدہ کے مطابق وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے زلزلوں سے تقریباً 6.76 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ تقریباً 1500 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
