کراچی میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نمازجنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ،گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز کے علاوہ شہداکے لواحقین اور سینئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکا نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت ،اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کا حساب لیا جائے گا، دہشتگرد عناصر کہیں بھی ہوں، سیکیورٹی فورسز پیچھا کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گی۔
کراچی میں سندھ رینجرز کے کیمپ پر حملہ ، 3 جوان شہید، 3 دہشتگرد مارے گئے
گورنرسندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے،دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
نمازجنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے،شہدا کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
خضدار میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن بھارتی حمایت یافتہ14دہشتگردہلاک
نماز جنازہ کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا،یاد رہے کہ بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کا بزدلانہ حملہ ناکام بناتے ہوئے رینجرز جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
