ووٹوں کی دوبارہ گنتی، شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن پہنچ گئے

این آر او کا حق وزیر اعظم کے پاس نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔

انہوں نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 57 مری سے انتخابات میں حصہ لیا جس میں انہیں تحریک انصاف کے امیدوار صداقت علی خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

صداقت علی خان نے ایک لاکھ 26 ہزار نو سو 40 ووٹ حاصل کیے جب کہ شاہد خاقان عباسی نے ایک لاکھ 16 ہزار ایک سو 98 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی انتخابی نتائج پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 اسلام آباد سے بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے بھی موجودہ انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں