سوئٹزرلینڈ: نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ اور ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔ اور ایران نے اپنے ملک میں آئی اے ای اے کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے لبنان سے متعلق تمام فریقین کے درمیان مناسب ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔ اور ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز کو دوبارہ ملک میں آنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایران امریکا تکنیکی مذاکرات آئندہ دنوں اور ہفتوں میں بھی جاری رہیں گے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی وفد کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے پر گفتگو ہوئی ہے۔ اور ایران کے ساتھ بہت سے معاملات پر پیشرفت ہوئی۔ تکنیکی ٹیمیں مختلف امور پر کام کر رہی ہیں۔ جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر دی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ حزب اللہ اور اسرائیل کی لڑائی کیسے روکی جائے اس پر بھی گفتگو ہوئی۔ جبکہ ہم نے کل سعودی عرب، لبنانی اور اسرائیلی حکام سے بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا خطے میں وسیع پیمانے پر جنگ بندی چاہتا ہے۔ اور ہم چاہتے ہیں اسرائیل لبنان میں حملے نہ کریں اور چاہتے ہیں لبنان کی خود مختاری کو محفوظ رکھا جائے۔ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی منجمند اثاثے سے متعلق امریکا نے ایسا طریقہ کار قائم کرنے کی کوشش کی ہے جس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ فنڈز ایرانی عوام کی مدد کے لیے استعمال ہوں۔
