حکومتی کفایت شعاری اقدامات کے دوران ہائی ویز پر سپیڈ لمٹ کم کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا.
موٹروے پولیس کا اسپیڈ لمٹ کم کرنے کا اقدام غیرقانونی قرار دینے کی درخواست پر سماعت کل ہو گی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر سماعت کریں گے۔
آگ بجھانے والے آلات کے بغیر چلنے والی مسافر اور مال بردار گاڑیاں موٹر وے میں داخل نہیں ہو سکیں گی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیے ایندھن کی بچت کی خاطر رفتار کی مقررہ حد کم کرنے کی قانون میں گنجائش نہیں۔
سپیڈ لمٹ کم کرنے کا موٹروے پولیس کا آرڈر غیرقانونی ہے، موٹروے پر اسپیڈ لمٹ کم کرنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے، 26 مارچ کے بعد 100 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والوں پر کیے گئے جرمانے واپس کیے جائیں۔
موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی
شہری قیصر اکرم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کل ہو گی۔
