فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گولز کی بارش نے فٹبال کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا۔
ٹورنامنٹ کے 33 ویں میچ میں 100 گول کا سنگ میل عبور کر لیا گیا جو گزشتہ 68 برس میں سب سے تیز رفتار ریکارڈ ہے۔
یہ تاریخی لمحہ نیدرلینڈز کے اسٹار اسٹرائیکر کوڈی گیپکو کے سویڈن کے خلاف میچ میں سامنے آیا، جنہوں نے 1-5 کی شاندار فتح کے دوران اپنا تیسرا گول اسکور کرکے ٹورنامنٹ کے مجموعی گولز کی سنچری مکمل کی۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن کا سفری پابندیوں کے خلاف فیفا سے رجوع کرنے کا اعلان
اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ کپ 2026 میں فی میچ گول اسکورنگ کی اوسط 3.09 تک پہنچ چکی ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ رفتار برقرار رہی تو اس ایڈیشن میں مجموعی گولز کی تعداد 300 سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ 1958 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اتنے کم میچز میں 100 گول مکمل ہوئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جدید اور زیادہ اٹیکنگ فٹبال، ہائی پریسنگ سسٹمز، دفاعی لائنوں میں بڑھتے ہوئے خلا، جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ تیز رفتار بالز، اضافی وقت اور کھلاڑیوں کی مؤثر تبدیلیوں نے گول اسکورنگ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ میں قطر کو 0-6 سے شکست ، کینیڈا کی میگا ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح
یوں فیفا ورلڈ کپ 2026 نہ صرف سنسنی خیز مقابلوں بلکہ ریکارڈ ساز گولوں کے باعث بھی فٹبال شائقین کے لیے یادگار بنتا جا رہا ہے۔
