امریکہ نے جنگ چھیڑی تو اسے ختم ایران کرے گا، ایرانی جنرل


تہران: ایران کی طاقتور انقلابی گارڈز کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے امریکہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے جنگ چھیڑی تو اسے ختم ایران کرے گا۔

ایران کے شہر ہمدان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کو حکومت سنبھالے ایک برس ہو چکا ہے لیکن وہ اب بھی کسی جواری کی طرح بات کرتے ہیں، اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی کی زبان استعمال کرنی ہے تو اسے ایرانی صدر کی بجائے میرے ساتھ بات کرنی چاہیے۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ ’ہمیں موت کی دھمکی نہ دو، ہم شہادت کے پیاسے ہیں اور غرور کا خاتمہ کرنے والے ہیں، ہم تمہارے اتنے قریب ہیں کہ تمہیں اس کا اندازہ ہی نہیں‘

انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کی صورت میں ایران شدید رد عمل دے گا اور امریکہ کے پاس جو کچھ ہے اس سب کو تباہ کر دیا جائے گا۔

بدھ کے روز ایران صدر حسن روحانی نے بیان دیا کہ امریکی دھمکیوں اور احمقانہ بیانات کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں